۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حوزہ علمیہ زینبیہ راجن پور میں "تصحیح نماز" کے عنوان سے ایک روزہ قرآنی تربیتی کیمپ اور ورکشاپ

حوزہ/ اس ورکشاپ میں قرآن مجید کی انسانی زندگی پر اثرات بیان کئے اور قرآن مجید کو تجوید اور ترتیل کے ساتھ پڑھنے پر زور دیا گیا اور نماز کی صحیح ادائیگی کے فوائد اور غلط پڑھنے کے نقصانات بھی بیان کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ زینبیہ راجن پور میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی طرف سے ایک روزہ قرآنی تربیتی کیمپ اور تصحیح نماز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کی صدارت جامعۃ المصطفی العالمیہ کی طرف سے قاری حجۃ الاسلام مولانا سید ضمیر حسین زیدی نے کی اور جامعہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام علامہ محمد تقی فاضل اور معلمہ عالمہ فاضلہ سیدہ عشرت فاطمہ نقوی صاحبہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اس ورکشاپ میں انہوں نے قرآن مجید کی انسانی زندگی پر اثرات بیان کیے اور قرآن مجید کو تجوید اور ترتیل کے ساتھ پڑھنے پر زور دیا اور نماز کی صحیح ادائیگی کے فوائد اور غلط پڑھنے کے نقصانات بھی بیان کیے اور قرآن مجید سے انس کو مایہ حیات قرار دیا کیونکہ یہ ثقلین کا ایک حصہ ہیں۔ ساتھ ہی دینی مدارس میں تجوید اور ترتیل کے شعبہ کی تاسیس پر زور دیا۔

اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی اس کاوش کو مخلصانہ کاوش قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ ہم آواز اور ہم قدم ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .